Monday, August 24, 2026
 

ہاکی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

 



ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔ میچ کے پہلے ہاف میں نیوزی لینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف 3-0 کی برتری حاصل کرلی تھی۔ تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے کم بیک کرتے ہوئے 2 گول اسکور کیے اور خسارہ کم کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور افراز نے ایک، ایک گول کیا، تاہم قومی ٹیم میچ برابر کرنے میں ناکام رہی اور نیوزی لینڈ نے 4-2 سے کامیابی اپنے نام کرلی۔ ہاکی ورلڈ کپ میں یہ پاکستان کی تیسری شکست ہے۔ قومی ٹیم اب جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر 16 سال بعد کامیابی حاصل کی تھی۔ قومی ہاکی ٹیم نے اس سے قبل 2010 کے ورلڈ کپ میں اسپین کو 1-2 سے شکست دی تھی جس کے بعد 2026 تک پاکستان ورلڈ کپ کے کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل