Loading
انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس ڈربی کے نائٹ کلب کے باہر ہتھکڑی لگی حالت میں سامنے آنے والی ویڈیو کے بعد پاکستان کے خلاف لارڈز میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔
برائیڈن کارس کو ہفتے کی شب ڈرہم کی جانب سے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کے خلاف کامیابی کے بعد ڈربی کے ایک نائٹ کلب کے باہر پولیس اہلکاروں کے گھیرے میں دیکھا گیا تھا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے تحقیقات کا اعلان کیا اور معاملہ آزاد کرکٹ ریگولیٹر کو بھی بھیج دیا۔
کرکٹ ریگولیٹر نے بھی واقعے کی تحقیقات کی تصدیق کردی ہے۔ ای سی بی کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے اور واقعے کے حقائق سامنے آنے تک برائیڈن کارس دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
کارس کی جگہ فاسٹ بولر سونی بیکر کو انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق برائیڈن کارس کو واقعے کے سلسلے میں گرفتار یا کسی فوجداری جرم کا چارج عائد نہیں کیا گیا۔ ڈربی شائر پولیس نے بھی تاحال واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل