Loading
سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی تسلسل سے بڑھتی ہوئی طلب سے قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ برقرار رہا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 42ڈالر کے مزید اضافے سے 4ہزار 646ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اسی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت مزید 4ہزار 200روپے کے اضافے سے 4لاکھ 87ہزار 136روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 601روپے کے اضافے سے 4لاکھ 17ہزار 640روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی اونس چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 69 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7ہزار 379روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 6ہزار 326روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل