Monday, August 24, 2026
 

دہرے قتل کا کیس، عدالت نے ایک ملزم کو 2 بار سزائے موت جبکہ دوسرے کو عمر قید سنا دی

 



ماڈل ٹرائل کورٹ نے دہرے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم بابر کو 2 مرتبہ سزائے موت جبکہ ملزم جاوید کو عمر قید کی سزا کا حکم دیدیا۔ ماڈل ٹرائل کورٹ نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شکیل احمد عباسی نے مؤقف اختیار کیاتھا کہ دہرے قتل کا مقدمہ تھانہ کلاکوٹ میں درج کیا گیا تھا۔ مقتولین میں محمد عصمت اور مسماۃ صوفیہ شامل تھیں۔ وقوعہ ملزمان کے زیر قبضہ گھر کے اندر پیش آیا، جہاں دونوں مقتولین موجود تھے۔ استغاثہ کے اہم گواہان نے بھی ملزمان کو شناخت کیا۔ عینی شہادت کو طبی اور فرانزک شواہد سے بھی مکمل تقویت حاصل ہے۔ ملزم بابر کی نشاندہی پر کچھی میمن قبرستان سے اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔ ملزم بابر کیخلاف قتل کے ٹھوس ثبوت پیش کیئے گئے جبکہ جاوید کا کردار مقتول کو قابو کرنے اور جرم میں معاونت ثابت ہوئی۔ عدالت نے ملزم بابر کو 2 مرتبہ سزائے موت سنادی۔ عدالت نے ملزم کے بھائی جاوید کو عمر قید کی سزا کا حکم دیدیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو لواحقین کو 5، 5 لاکھ روپے حرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے ملزم جاوید کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ناجائز اسلحہ کیس میں ملزم بابر کو مزید 7 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل