Monday, August 24, 2026
 

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

 



آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا۔ اوگرا کی جانب سے 25 اگست کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ اوگرا کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ڈیزل 2 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول 39 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 341 روپے 98 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 370 روپے 69 پیسے پر پہنچ گئی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل