Monday, August 24, 2026
 

بھارت کی مس یونیورس بننے والی 19 سالہ کازیا لز میجو کون ہیں؟

 



بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی قانون کی طالبہ اور ماڈل 19 سالہ کازیا لز میجو نے مس یونیورس انڈیا 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور میں ہونے والے گرینڈ فائنل میں کازیا لز میجو نے 52 دیگر امیدواروں کو پیچھے چھوڑ کر کامیابی حاصل کی۔ اپنی اس شاندار کامیابی کے بعد وہ نومبر میں پورٹو ریکو میں ہونے والے 75ویں مس یونیورس مقابلے میں بھی بھارت کی نمائندگی کریں گی۔ کازیا کی کامیابی اس لیے بھی خاص ہے کہ وہ مس یونیورس انڈیا کا تاج جیتنے والی کیرالہ کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ کازیا لز میجو کے لیے یہ پہلا بڑا مقابلہ حسن نہیں تھا وہ محض 17 برس کی عمر میں مس ٹین ڈیوا 2024 کا ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں جبکہ 2025 میں مس ٹین انٹرنیشنل میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے فرسٹ رنر اپ رہیں۔ رواں برس انھوں نے مس یونیورس کیرالہ 2026 کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا اور اس ٹائٹل کی کم عمر ترین ریاستی فاتح بنیں۔ 2007 میں پیدا ہونے والی کازیا نے اپنے بچپن کا بیشتر حصہ ابو ظہبی میں گزارا۔ ایمریٹس نیشنل اسکول، سینٹ جوزف اسکول اور ابو ظہبی انڈین اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ وہ اس وقت قانون کی تعلیم حاصل کررہی ہیں اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ فنونِ لطیفہ میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔ کازیا نے 12 سال تک کلاسیکل ڈانس کی تربیت حاصل کی۔ وہ گلوکاری کے علاوہ ڈرمز اور وائلن بھی بجانا جانتی ہیں جبکہ پبلک اسپیکنگ اور اداکاری کا تجربہ بھی رکھتی ہیں۔ کازیا لز میجو نے ملیالم فلم شائیلاک سے اداکاری کا آغاز کیا تھا یوں ماڈلنگ اور بیوٹی پیجینٹ کے ساتھ ان کا تعلق فلمی دنیا سے بھی جڑ چکا ہے۔ مس یونیورس انڈیا 2026 کے فائنل کے چناؤ کے لیے سابق مس یونیورس سشمیتا سین جیوری کی سربراہ تھیں جبکہ سابق مس یونیورس انڈیا اروشھی روتیلا اور سیلینا جیٹلی بھی جیوری میں شامل تھیں۔ اب کازیا کے سامنے سب سے بڑا چیلنج عالمی مقابلہ حسن ہے جہاں وہ نومبر میں پورٹو ریکو میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے مس یونیورس کا تاج حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل