Loading
ہاکی ورلڈ کپ کے دوسرے راؤنڈ کے اہم پول میچ میں ارجنٹینا نے بھارت کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
ارجنٹینا نے میچ کے آغاز ہی سے بھارتی دفاع پر دباؤ برقرار رکھا۔ پہلے ہی منٹ میں خواکین توسکانی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ چھٹے منٹ میں نیکولس ڈیلا ٹورے نے پینلٹی کارنر پر دوسرا گول کردیا۔
بھارت کی جانب سے سکھجیت سنگھ نے 10ویں منٹ میں گول کرکے خسارہ کم کیا، تاہم ارجنٹینا نے دباؤ برقرار رکھا۔ ٹامس ڈومین نے 33ویں اور 45ویں منٹ میں گول کرکے ارجنٹینا کی برتری 1-4 کردی۔
53ویں منٹ میں لوکاس توسکانی نے ارجنٹینا کا پانچواں گول داغ دیا۔ بھارت نے آخری لمحات میں واپسی کی کوشش کی، سکھجیت سنگھ نے 58ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول کیا جبکہ ہاردک سنگھ نے 59ویں منٹ میں پینلٹی اسٹروک پر گول کرکے اسکور 3-5 کردیا اور بھارتی ٹیم شکست سے نہ بچ سکی۔
پول ای سے نیدرلینڈز پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ مسلسل تین میچز میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم اب ورلڈ کپ میں 7ویں یا 8ویں پوزیشن کے لیے کھیلے گی۔
دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم بھی ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی ہے اور اب قومی ٹیم 11ویں یا 12ویں پوزیشن کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل