Monday, August 24, 2026
 

مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینی تاجر کی فیکٹری کو آگ لگا دی

 



مغربی کنارے میں رام اللہ کے قریب فلسطینی شخص کی ملکیت ایلومینیم فیکٹری کو اسرائیل کے یہودی آبادکاروں نے آگ لگا دی۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق مقامی کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ یہ واقعہ عین سینیا چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا جہاں اسرائیلی آبادکاروں نے ایک ایلومینیم فیکٹری کو آگ لگا دی۔ مغربی کنارے کے حکام نے بتایا کہ فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد اسرائیلی فورسز نے جبراً فائر فائٹرز کو فوری طور پر جائے وقوعہ تک پہنچنے سے روک دیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ جس کے باعث آگ بے قابو ہوکر قریبی زرعی زمین تک پھیل گئی جب تک فائر فائٹرز کو جانے کی اجازت ملی۔ سب کچھ جل کر خاکستر ہوگیا۔ واقعے میں فیکٹری کو پہنچنے والے مالی نقصان اور کسی جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ مغربی کنارے میں حالیہ عرصے کے دوران فلسطینیوں اور اسرائیلی آبادکاروں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ فلسطینی حکام اور مقامی آبادی کی جانب سے آبادکاروں کے حملوں اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات پر بارہا تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ فیکٹری کو آگ لگانے کے واقعے کی آزادانہ طور پر فوری تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ واقعے کے حوالے سے اسرائیلی حکام کا مؤقف بھی فوری طور پر سامنے نہیں آیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل