Loading
بالی ووڈ کے معروف کامیڈین جانی لیور کی بیٹی اور اداکارہ جیمی لیور نے گووندا کے بیٹے یش وردھن آہوجا سے اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی حقیقت بتا دی۔
گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز وائرل ہو رہی تھیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ جیمی لیور اور یش وردھن آہوجا شادی کرنے والے ہیں۔
جیمی لیور نے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے ان تمام دعوؤں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا اور بتایا کہ ابتدا میں انہیں اور ان کے کزنز کو یہ اے آئی ویڈیوز دلچسپ لگیں اور وہ انہیں دیکھ کر ہنستے بھی رہے مگر معاملہ اس وقت سنجیدہ ہو گیا جب لوگوں نے فون کر کے انہیں شادی کی مبارک باد دینا شروع کر دی۔
View this post on Instagram
جیمی نے دلچسپ انکشاف کیا کہ ان جعلی خبروں کی وجہ سے ان کے لیے آنے والے حقیقی شادی کے رشتے بھی رک گئے کیونکہ لوگوں نے سمجھ لیا کہ ان کی شادی طے ہو چکی ہے۔
اداکارہ نے وائرل ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والوں سے انہیں ہٹانے کی درخواست کرتے ہوئے واضح کیا کہ شادی سے متعلق تمام معلومات غلط ہیں اور ان کی حقیقی شادی کی خبر کے لیے مداحوں کو ابھی انتظار کرنا ہو گا۔
یش وردھن آہوجا کا نام لیے بغیر جیمی نے مزید کہا کہ جس شخص کے ساتھ ان کی شادی کی افواہ پھیلائی جا رہی ہے وہ ان کے لیے چھوٹے بھائی کی طرح ہیں اور دونوں ایک فلم میں ساتھ کام بھی کر رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل