Tuesday, August 25, 2026
 

فیینورڈ کے شائقین کا مخالف کلب کے شائقین پر آتش بازی مواد سے حملہ، پانچ زخمی

 



نیدرلینڈز کے فٹبال کلب ایس سی کمبور نے کہا ہے کہ فیینورڈ کے خلاف لیگ میچ کے دوران مہمان ٹیم کے شائقین کی جانب سے آتش بازی کے باعث پانچ تماشائی زخمی ہوئے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کوئی اسٹیڈیئن میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف میں فیینورڈ کے شائقین نے بڑی تعداد میں سرخ فلیئرز روشن کیے اور آتش بازی کے سامان کا استعمال کیا۔ کچھ پٹاخے ہوم ٹیم کے شائقین کی جانب بھی پھینکے گئے جس کے بعد کھیل تقریباً 10 منٹ کے لیے روک دیا گیا۔ فٹبال کلب ایس سی کمبور کا کہنا ہے کہ واقعے میں بعض افراد کو جلنے، سماعت متاثر ہونے اور آنکھوں میں چوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ فیینورڈ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا اور کمبور سے معذرت کی۔ کلب نے کہا کہ وہ ذمہ دار افراد کی شناخت کے لیے کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرے گا۔ کمبور نے بھی حکام کے ساتھ مل کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا عزم ظاہر کیا۔ لیووارڈن کے میئر نے تحقیقات کا اعلان کیا جبکہ ڈچ فٹبال ایسوسی ایشن نے میچز میں بدامنی سے متعلق اپنے حفاظتی ضوابط کا دوبارہ جائزہ لینے کا عندیہ دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل