Loading
راولپنڈی میں حنا جاوید کی مبینہ قتل کے واقعے پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے آواز اٹھاتے ہوئے متاثرہ خاندان سے اظہارِ یکجہتی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
حنا جاوید 20 اگست کو راولپنڈی میں مردہ پائی گئی تھیں۔ ان کے بھائی فہد کی مدعیت میں حنا کے شوہر اصغر امام، سسر اور گھریلو ملازم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان پر عائد الزامات تاحال عدالت میں ثابت نہیں ہوئے۔
حنا جاوید کے کیس پر ماہرہ خان، ہانیہ عامر، عفت عمر، عثمان خالد بٹ اور ثمر جعفری سمیت کئی شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیا ہے۔
ماہرہ خان
اداکارہ ماہرہ خان نے حنا جاوید کی موت کے حالات پر شدید افسوس اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’’یہ کیسی دنیا ہے؟ ہم کس قسم کے نام نہاد مردوں کی پرورش کر رہے ہیں؟‘‘
ماہرہ نے حنا کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی اور کہا کہ وہ ان کے دکھ اور نقصان کا تصور بھی نہیں کر سکتیں۔
View this post on Instagram
ہانیہ عامر اور ثمر جعفری
اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار ثمر جعفری نے بھی حنا جاوید کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔ دونوں فنکاروں نے انسٹاگرام پر ’جسٹس فار حنا‘ پیج کی پوسٹس اپنی اسٹوریز پر شیئر کیں۔
مذکورہ پیج پر حنا کے اہلِ خانہ کی جانب سے ان کے ساتھ مبینہ تشدد اور ناروا سلوک سے متعلق دعوے بھی شیئر کیے گئے ہیں۔
عفت عمر
اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے معاملے کا نوٹس لینے اور خواتین کے خلاف تشدد پر آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’’انصاف کا مطالبہ کرنے والے عام لوگوں کے مقابلے میں وزیراعلیٰ کے پاس اختیار موجود ہے، اس لیے انہیں اسے استعمال کرتے ہوئے متاثرہ خواتین کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔‘‘
عثمان خالد بٹ
اداکار عثمان خالد بٹ نے حنا جاوید کیس کی سامنے آنے والی تفصیلات کو خوفناک قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا اس مرتبہ متاثرہ خاندان کو واقعی انصاف مل سکے گا؟
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات پر عوامی غم و غصہ دیکھنے میں آیا، گرفتاریاں ہوئیں اور انصاف کے مطالبات کیے گئے، مگر ضروری ہے کہ حنا کے اہلِ خانہ کو انصاف کے حصول کے لیے برسوں تک نظام سے نہ لڑنا پڑے۔
مشی خان:
View this post on Instagram
سجل علی:
View this post on Instagram
رابعہ کلثوم:
View this post on Instagram
حنا جاوید کیس پر شوبز شخصیات کی جانب سے سامنے آنے والے ردعمل کے بعد سوشل میڈیا پر بھی انصاف اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ کیس کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کے بعد ہی واقعے کے حقائق اور ذمہ داری کا حتمی تعین ہو سکے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل