Tuesday, August 25, 2026
 

خنجراب پاس کے زریعے پاک چین تجارت اور برآمدات میں نمایاں اضافہ

 



خنجراب پاس کے ذریعے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک بڑھتی رسائی سے تجارتی روابط مستحکم ہو رہے ہیں. پاکستان کسٹمز نے مالی سال 26-2025کے دوران خنجراب پاس کے ذریعے چین سے درآمدات پرریکارڈ 15 ارب روپے ریونیو حاصل کیا. خنجراب پاس کے ذریعے چین اور وسطی ایشیائی ممالک کو 2.8 ارب روپے مالیت کی پاکستانی اشیا بھی برآمد کی گئیں. پاکستان کسٹمزحکام کے مطابق مالی سال26-2025کے دوران خنجراب پاس کے ذریعےپچھلے سال کے13.67 کے مقابلے میں 15 ارب روپے ریونیو جمع کیا گیا. ٹرانسپورٹس انٹرنیشنل روٹیئرز نظام کے تحت چین اور وسطی ایشیائی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، ٹرانسپورٹس انٹرنیشنل روٹیئرز (ٹی آئی آر)ایسا عالمی نظام ہے جودنیا بھر کے ممالک کے درمیان تجارت کو تیز،محفوظ اور آسان بناتا ہے. برآمد کی جانے والی اشیا میں جراحی سامان، ملبوسات، چاول، چمڑے کی مصنوعات، قالین، پھل، سبزیاں اور دستکاری شامل ہیں ، خنجراب پاس پر درآمدی اشیا کی سخت جانچ اور مشترکہ نظام سے اسمگلنگ کی روک تھام مزید مؤثر بنا دی گئی. پاکستان کی بڑھتی تجارتی سرگرمیاں عالمی منڈیوں میں ملکی مصنوعات کی رسائی کو فروغ دے رہی ہیں.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل