Tuesday, August 25, 2026
 

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی، عالمی سطح پر تشویش برقرار

 



افغانستان علاقائی اورعالمی دہشتگرد نیٹ ورکس کا گڑھ بن چکا ہے. امریکی جریدہ ساؤتھ ایشیا جرنل کے مطابق افغانستان میں فتنہ الخوارج، داعش خراسان اورالقاعدہ سمیت مختلف عسکریت پسند گروہوں کی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں. مختلف نظریات کے حامل عسکریت پسند گروہ افغانستان میں اسلحے، تربیت اورسہولت کاری کے مشترکہ نیٹ ورکس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، پاکستان متعدد بار فتنہ الخوارج کے افغانستان سے ہونے والے سرحد پار حملوں کا معاملہ اٹھا چکا ہے. یواین رپورٹس نےافغانستان میں فتنہ الخوارج کی سرگرمیوں اور طالبان رجیم کی حمایت سے متعلق خدشات کو مزیدتقویت دی، افغانستان میں عسکریت پسندوں کی مستقل پناہ گاہیں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی اور علاقائی انضمام کو کمزور کر سکتی ہیں. افغان نیشنل ریزسٹینس فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود بھی افغان طالبان کی سرپرستی میں دہشتگردوں کی موجودگی اور سرگرمیوں کی تصدیق کرچکے ہیں.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل