Loading
انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ساتھی کھلاڑی کے نائٹ کلب سے متعلق ایک اور واقعے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کو ایسی ثقافت تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس پر اسے فخر ہو۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں انگلش فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہتھکڑیوں میں جکڑے دیکھا گیا جس کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے انہیں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا۔ ان کی جگہ سونی بیکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
جو روٹ نے کہا کہ وہ اس واقعے سے شدید ناراض اور مایوس ہیں کیونکہ مسئلہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ بار بار میدان سے باہر ہونے والی ایسی غلطیاں ہیں جو ٹیم کی کارکردگی پر بھی اثر ڈال رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے درمیان اس معاملے پر سنجیدہ گفتگو ہوچکی ہے اور سب کو انگلینڈ کی نمائندگی کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔
روٹ کے مطابق انہوں نے کارس سے بھی بات کی جو اپنے رویے پر افسوس کا اظہار کرچکے ہیں۔
کارس کو مختصر وقت کے لیے گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں رہا کردیا گیا اور ان پر کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ کرکٹ ریگولیٹر واقعے کی مزید تحقیقات کرے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل