Loading
بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے تعلقات ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے کیونکہ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے۔
گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی کو تقریباً چار دہائیاں گزر چکی ہیں مگر گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان اختلافات اور ممکنہ علیحدگی کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔
معاملے نے اس وقت زیادہ توجہ حاصل کی تھی جب سنیتا آہوجا کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں، مگر بعد ازاں گووندا کے مینجر ششی سنہا نے دعویٰ کیا تھا کہ سنیتا نے طلاق کی درخواست واپس لے لی ہے اور دونوں علیحدہ نہیں ہو رہے۔
View this post on Instagram
اب دونوں کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کیے جانے کے بعد ان کے ازدواجی تعلقات سے متعلق قیاس آرائیوں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین بھی اس تبدیلی پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
محض سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنا علیحدگی یا طلاق کی تصدیق نہیں کرتا جبکہ گووندا یا سنیتا آہوجا کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی نیا باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل