Wednesday, August 26, 2026
 

آسٹریلیا کا مکمل طور پر اے آئی سے تیار کردہ گانوں کو میوزک چارٹس سے خارج کرنے کا فیصلہ

 



آسٹریلیا میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے مکمل طور پر تیار کیے گئے گانوں کو ملک کے آفیشل میوزک چارٹس سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آسٹریلین ریکارڈنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے سے مکمل طور پر جنریٹو اے آئی کے ذریعے تیار کیے گئے گانے ’اے آر آئی اے چارٹس‘ میں شامل ہونے کے اہل نہیں ہوں گے۔ ایسے گانے جن کی تیاری میں اے آئی کو صرف معاون ٹول کے طور پر استعمال کیا گیا ہو اور جن کا بیشتر تخلیقی کام انسانوں نے کیا ہو، انہیں چارٹس میں جگہ مل سکتی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل