Loading
اسلام آباد کے پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس شروع ہوگیا۔
وزیراعظم نے متعلقہ افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا، وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کر کے عہدے سے ہٹا دیا۔
وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
دیگر ممبران میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نویل اعوان شامل ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا، وزارت صحت کے تمام حکام کو فوری وزیر اعظم ہاؤس طلب کیا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل