Wednesday, August 26, 2026
 

عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

 



بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کے لیے 16 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ رجسٹرار آفس کے مطابق متعلقہ کیٹیگری میں اس نوعیت کی 94 درخواستیں پہلے سے زیر التوا ہیں، عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست ان میں سب سے آخر پر دائر ہوئی۔  سپریم کورٹ کے جاری کردہ روسٹر کے مطابق 16 ستمبر کو بینچ نمبر پانچ جسٹس شاہد وحید ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہوگا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل