Loading
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے باعث 15 نومولود جاں بحق ہوگئے، عینی شاہد کا کہنا تھا کہ آگ لگنے سے اسپتال کے اندر شدید دھواں بھر گیا تھا اور ہر کوئی خود کو بچانے کے لیے باہر کی طرف بھاگ رہا تھا۔
عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے کہا کہ صبح 6 بجے کے قریب آگ لگی، جس کے بعد لوگوں نے اندر جانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈ نے جانے نہیں دیا لیکن لواحقین زبردستی اندر گھسے اور اوپر جا کر دیکھا تو ہر جگہ دھواں ہی دھواں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ نرسری کے دونوں گیٹ بند تھے جسے کھولنے کی کوشش کی گئی لیکن نہیں کھلے، آگ پھیلنے سے دھواں بھرنے سے اوپر کی منزل سے خواتین تیزی سے نیچے کی طرف آ رہی تھیں۔
عینی شاہد کے مطابق ریسکیو ٹیموں کی جانب سے بچوں کو باہر لایا گیا تو جسم پورا جل چکا تھا، بچے آگ سے جھلس کر کالے ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ اسپتال کی نرسری میں آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے 15 نومولود کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل