Loading
آئرش فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا صدر جیانی انفینٹینو کی آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخاب میں حمایت نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
شمالی آئرلینڈ کی فٹبال گورننگ باڈی آئرش فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اب فیفا میں تبدیلی کا وقت آچکا ہے۔
انفینٹینو کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا ہے جب انہوں نے فیفا کے کمرشل اثاثوں میں 21 فیصد حصص ایک نجی سرمایہ کاری کمپنی کو فروخت کرنے کی کوشش کی۔
یوئیفا سمیت مختلف حلقوں کی مخالفت کے بعد یہ منصوبہ واپس لے لیا گیا تھا۔
آئرش فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق فیفا کے اثاثوں کا ایک حصہ نجی ادارے کو فروخت کرنے کی تجویز، متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے بغیر پیش کی گئی جو محض رابطے کی ناکامی نہیں بلکہ حکمت عملی، طرز حکمرانی اور اثاثوں کی نگرانی سے متعلق اہم سوالات اٹھاتی ہے۔
انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور جمہوریہ آئرلینڈ بھی پہلے ہی انفینٹینو کی حمایت واپس لے چکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل