Loading
والدین نے الزام لگایا ہے کہ جس وقت آگ لگی عملہ انکیوبیشن سینٹر میں نہیں تھا۔
والدین کے مطابق ہمیں صرف یہ بتا دیا گیا کہ بچے جاں بحق ہو گئے ہیں، یہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے غائب کیے گئے، ہم میں سے کسی نے بچے کے کپڑے بھی نہیں دیکھے، ہمیں یقین آنا چاہیے کہ ہمارے بچے جھلس کر ہی مرے ہیں۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ایک گھنٹے تک کوئی بھی ڈاکٹر یا عملہ نہیں آیا، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آگ لگی تو کسی اور وارڈ میں کسی ایک بھی شخص کو خراش تک نہیں آئی۔
واضح رہےکہ بدھ کی صبح پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے واقعے میں 15 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل