Loading
گلشن اقبال بلاک ون کے رہائشی شخص نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی ۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک ون لاریب گارڈن کے قریب کے رہائشی ایک شخص نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی ۔ موقع پر موجود لوگوں نے کمبل وغیرہ لپیٹ کر جھلسنے والے شخص کے جسم سے آگ کو بجھایا ۔
جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 40 سالہ محمد سلمان ولد محمد رمضان کے نام سے کی گئی ۔
طبی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والا شخص 40 فیصد تک جھلس گیا ہے اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔گلشن اقبال پولیس واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل