Wednesday, August 26, 2026
 

خاران میں سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری

 



آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خاران میں دہشتگردوں کی جانب سے ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے فرار کے تمام راستے محدود کر دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خاران میں سیکیورٹی فورسز کے دستے مختلف مقامات پر موجود ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل