Loading
پاکستانی اداکارہ امر خان اور معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو ان کی آنے والی فلم کے سیٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا جس کی جھلک سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں امر خان اور رجب بٹ کو فلم کے سیٹ پر کھڑی وینیٹی وین میں دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد مداحوں میں نئے پراجیکٹ کے حوالے سے دلچسپی بڑھ گئی ہے۔
رجب بٹ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور وی لاگز کے باعث خاصی مقبولیت رکھتے ہیں جبکہ امر خان پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
View this post on Instagram
اب دونوں کا ایک ساتھ فلم میں نظر آنا مداحوں کے لیے ایک نیا تجربہ ہو گا۔
فلم کے سیٹ سے سامنے آنے والی جھلکیوں نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے اور مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ دونوں فلم میں کس نوعیت کے کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل