Thursday, August 27, 2026
 

انگلش کپتان کھلاڑیوں کے رویے سے شدید نالاں، ٹیم کو سخت پیغام دے دیا

 



انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا کہنا ہے کہ کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر رویے کے حوالے سے جو واضح پیغام دے دیا ہے۔ جوش ٹنگ کا کہنا تھا کہ روٹ نے برائیڈن کارس کے حالیہ واقعے پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو یاد دلایا کہ انگلینڈ کی نمائندگی ایک اعزاز کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ کارس کو ڈربی میں نائٹ آؤٹ کے دوران مختصر گرفتاری کے واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے اسکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں انہیں پولیس کی حراست میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد معاملہ کرکٹ ریگولیٹر کو بھیج دیا گیا۔ ٹنگ نے بتایا کہ روٹ نے ڈریسنگ روم میں کھل کر بات کی اور کھلاڑیوں کو پروفیشنل رویہ اپنانے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم اب ماضی کے واقعات کو پیچھے چھوڑ کر لارڈز ٹیسٹ پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ واضح رہے کہ ٹنگ خود بھی گزشتہ سال ایک نائٹ کلب تنازع میں موجود تھے تاہم ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی کامیابی میں ٹنگ نے اہم کردار بھی ادا کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل