Thursday, August 27, 2026
 

سورۃ الرحمٰن کی روز تلاوت کی تو کینسر مکمل طور پر ختم ہو گیا، نعمان اعجاز

 



پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا رہ چکے ہیں اور انہوں نے اپنی صحتیابی کے سفر میں سورۃ الرحمٰن کی روزانہ تلاوت کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران نعمان اعجاز نے بتایا کہ جون 2024 میں ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، ان کے کان کے قریب ٹیومر جبکہ معدے میں لیمفوما موجود تھا۔ بیماری کا علم ہونے پر انہوں نے اللہ تعالیٰ سے رحم کی دعا کی۔ انہیں اسپتال کے چکر، کیموتھراپی اور علاج کی مشکلات سے زیادہ اس بات کی فکر تھی کہ ان کے اہلِ خانہ کو ان کی بیماری کی وجہ سے تکلیف سے گزرنا پڑے گا۔         View this post on Instagram                       نعمان اعجاز نے بتایا کہ اس دوران انہیں یہ خوف بھی رہتا تھا کہ شاید وہ اگلی صبح نہ اٹھ سکیں، اسی لیے وہ رات کو سونے سے قبل مختلف آیات اور دعاؤں کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ ان کے دوست گوہر بٹ نے انہیں سورۃ الرحمٰن پڑھنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد انہوں نے روزانہ اس کی تلاوت شروع کر دی۔ سورۃ الرحمٰن نے ان کی صحتیابی میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کان کے قریب موجود ٹیومر کو آپریشن کے ذریعے نکال دیا گیا جبکہ معدے میں موجود لیمفوما بعد کے اسکینز میں نظر نہیں آیا۔ ڈاکٹروں نے جولائی میں کیموتھراپی شروع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا مگر بعد میں آنے والے اسکین کے نتائج ان کے لیے حیران کن تھے۔ نعمان اعجاز نے اپنی صحتیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان پر بہت مہربان رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل