Loading
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں 24/7میگا نادرا سنٹر کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے نادرا میگا سنٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت بھی مہیا کرنے کا اعلان کردیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بہت جلد نادرا میگا سنٹر میں پاسپورٹ کی سہولت بھی مہیا کر دی جائے گی،
وزیر داخلہ نے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے فردا فردا ملے اور شناختی کارڈز بنوانے کے عمل بارے دریافت کیا ۔
شہریوں نے نادرا میگا سنٹر میں فراہم کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ نادرا سنٹر میں جلد باری آ جاتی ہے اور انتظار نہیں کرنا پڑتا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی مختلف کاونٹرز پر گئے اور عملے سے بھی ملے اور انفارمیشن ڈیسک کا بھی جائزہ لیا ۔
محسن نقوی نے کہا کہ سنٹر آنے والے شہریوں کی ہر طرح سے رہنمائی کی جائے اور تمام معلومات فراہم کی جائیں، وفاقی وزیرداخلہ نے بعض شہریوں کی شکایات کا موقع پر ہی نوٹس، فوری ازالے کے لیے احکامات دیئے۔
محسن نقوی نے کہا کہ نادرا میگا سنٹر میں رش کے باوجود عملہ اچھے طریقے سے مینج کر رہا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر کے عملے کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ شہریوں کو کام کے سلسلے میں بار بار نادرا سنٹر نہیں آنا چاہیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل