Loading
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی اور چاندی کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں 35 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 605 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 83 ہزار 36 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے گھٹ کر 4لاکھ 14 ہزار 125 روپے ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کے اضافے سے 7ہزار 329 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 43 روپے کے اضافے سے 6ہزار 283 روپے کی سطح پر آگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل