Thursday, August 27, 2026
 

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 



کویت کے وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک کویت دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کویت کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے وزیرِ دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلیم الصباح کی سربراہی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریان بھی وفد کے ہمراہ تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے ادارہ جاتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، کویتی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ اور آپریشنل مہارت اور خدمات کو سراہا۔ یہ ملاقات تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط، پائیدار اور باہمی دفاعی شراکت داری کو مستحکم کرنے میں معاون ہوگی اور اس سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ ملے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل