Thursday, August 27, 2026
 

راولپنڈی: ورکشاپ مالک پر محنت کش سے مبینہ زیادتی کا الزام، مقدمہ درج

 



تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں ورک پلیس پر محنت کش سے ورکشاپ استاد و مالک کی مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق وہ ایک سال سے خیابان سرسید میں راجہ شفقت کے پاس گاڑیوں کی ڈینٹنگ پینٹنگ وغیرہ کا کام سیکھ رہا ہے۔ کام پر گیا تو شفقت پہلے سے موجود تھا، شٹر نیچے کرکے کیبن میں لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مدعی کے مطابق اگلے روز پھر ایسا کرنے لگا تو بھاگ کر گھر چلا گیا اور چچا اور والد کو بتایا، جس پر انہوں نے ون فائیو پر کال کردی۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل