Thursday, August 27, 2026
 

لاہور: شوہر سے ملوانے کے بہانے خاتون کو گاڑی میں لے جانے والے 4 ملزمان گرفتار

 



لاہور میں 15 کی کال پر شادباغ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ شوہر سے ملوانے کے بہانے خاتون کو گاڑی میں لے جانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق خاتون کی چیخ و پکار پر 15 کی کال موصول ہوئی، پولیس نے فوری تعاقب کرکے گاڑی روک لی۔ پولیس نے خاتون آسیہ کو بحفاظت بازیاب کرکے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ابوہریرہ، اسامہ مشتاق، محمد وسیم اور محمد اویس شامل ہیں، چاروں ملزمان شیخوپورہ کے رہائشی ہیں۔ خاتون کی درخواست پر چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے لاہور پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے۔ خواتین اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل