Thursday, August 27, 2026
 

باجوڑ میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، باپ بیٹا زخمی، بیٹی جاں بحق

 



باجوڑ میں تحصیل سلارزئی کے علاقے ملکانہ میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک بیٹی جاں بحق جبکہ اس کا والد اور بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر امین الرحمان عرف اینزر کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں اس کی بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ امین الرحمان عرف اینزر اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی سلارزئی جمال شاہ نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل