Loading
ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22 ارب 58 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی جس میں 21 اگست تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق 21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر22 ارب 58 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اعلامیے کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران سرکاری ذخائر ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافہ سے 18 ارب 9 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 48 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل