Loading
اسلام آباد کے ایک گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ اسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود میں ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاندانی رنجش پر کزن نے فائرنگ کی، پانچ افراد کو گھر میں آکر گولیاں ماری گئیں۔ گولیاں باپ، تین بھائیوں اور ایک کزن کو لگیں، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
اسلام آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔ فائرنگ کرکے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
تمام زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل