Saturday, August 29, 2026
 

پولیس گواہ پیش کرنے میں ناکام، لیاری گینگ وار کے کمانڈر کی ضمانت منظور

 



انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے کمانڈ ملا نثار کی ضمانت منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں گینگ وار کے اہم کمانڈروں کے خلاف لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے، مقابلہ ، قتل، اقدام قتل سمیت دہشتگردی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ استغاثہ لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر کیخلاف گواہ پیش کرنے میں ناکام رہی جس پر عدالت نے گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم ملا نثار کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا، ملزم کے خلاف پراسیکیوشن نے ایک بھی عینی شاہد پیش نہیں کیا۔ عابد زمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے پیش کئے گئے گواہ پولیس اہلکاروں نے بھی ملا نثار کو شناخت نہیں کیا۔ استغاثہ کے مطابق اکتوبر 2009 میں پولیس میوہ شاہ روڈ لیاری میں گشت پر مامور تھی کہ لیاری گینگ وار کے کارندوں نے راکٹ لانچ اور دستی بم سے پولیس پر حملہ کیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق لیاری گینگ وار کے کارندوں کی جانب سے مسلسل فائرنگ بھی کی گئی جس میں 13 سالہ نوید نامی لڑکا جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ کلاکوٹ میں درج کیا گیا تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل