Loading
پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے بعد مودی کے کھوکھلے ترقیاتی دعوؤں کا پول کھل گیا.
برطانوی جریدہ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق 2025کے ہلاکت خیز حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے لیے بھارتی اور برطانوی مسافروں کا اعتماد بحال کرنا مشکل ہو گیا. حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے حفاظتی معیار سے متعلق متعدد منفی خبروں نے مسافروں میں مزید خوف پیدا کر دیا.
برطانوی ایوی ایشن اینالیٹکس کمپنی سریئم کے مطابق بھارت سے برطانیہ تک سفر کیلئے ایئر انڈیا سے متعلق مسافروں کے تبدیل ہوتے رویے ائیر لائن پر عدم اعتماد کے عکاس ہیں.
ماہرِ ہوا بازی سنجے لیزار کے مطابق مودی کے دور اقتدار میں بھارت کا ایوی ایشن سیکٹر مکمل بدحالی کا شکار ہو چکا ہے.
اگست اور ستمبر 2025 میں ایئر انڈیا کے مسافروں کی تعداد بالترتیب 11 اور 19 فیصد تک کم ہوگئی، اپریل 2025 کے برعکس اپریل 2026 میں ایئر انڈیا کے مسافروں میں تقریباً 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی.
تجزیہ کاروں نے جغرافیائی کشیدگی اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو بھارتی ایوی ایشن کے حالیہ بحران کی وجہ قرار دیدیا.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل