Tuesday, September 01, 2026
 

ہاکس بے؛ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

 



ہاکس بے روڈ منوڑہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے منوڑہ روڈ نیوی چوکی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی ۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ محمد حسن ولد محمد جمیل کے نام سے کی گئی ۔ متوفی منوڑہ کا رہائشی تھا ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حولے کر دی ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل