Tuesday, September 01, 2026
 

لاہور؛ جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، ایک گارڈ کی حالت خراب

 



جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگنے کے بعد دھواں بھرنے سے ایک گارڈ کی حالت خراب ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق آگ چھت میں نصب وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ پر فوری قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے گائنی وارڈ میں دھواں بھر گیا تھا۔ اسپتال سے حاملہ خواتین سمیت 70 افراد کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق جنرل اسپتال کی ایمرجنسی میں گارڈ کا علاج جاری ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل