Tuesday, September 01, 2026
 

اداکارہ میرا کی ریئلٹی شو میں دھماکے دار انٹری

 



پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے مقبول پاکستانی ریئلٹی شو میں وائلڈ کارڈ انٹری دے کر گھر والوں سمیت مداحوں کو بھی حیران کر دیا۔ میرا سفید شرٹ اور جینز میں شو کے گھر میں داخل ہوئیں جہاں ان کی قریبی دوست و شو کی کنٹسٹنٹ لیلیٰ انہیں دیکھتے ہی خوشی سے ان کے استقبال کیلئے آگے بڑھیں جبکہ دیگر شرکا بھی اداکارہ کی اچانک آمد پر حیران نظر آئے۔         View this post on Instagram                       میرا کی انٹری کے بعد شو میں مزید دلچسپ صورتحال پیدا ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، خصوصاً میرا اور لیلیٰ کی دوستی نے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی۔ یہ میرا کا ریئلٹی ٹی وی کا پہلا تجربہ نہیں، وہ اس سے قبل شادی پر مبنی ریئلٹی شو ’سوئمبر‘ میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل