Tuesday, September 01, 2026
 

لاہور؛ آن لائن رائیڈرز کو لوٹنے والا شاطر ملزم گرفتار

 



مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اِن ڈرائیو رائیڈرز کو لوٹنے والے شاطر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو عالیہ ٹاؤن سے ٹریس کیا، ملزم اِن ڈرائیو رائیڈرز کو چکمہ دے کر موبائل فون لے کر فرار ہو جاتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم واردات کے لیے مختلف علاقوں سے نجی شاپنگ مال مغلپورہ کی رائیڈ بک کرواتا تھا اور شاپنگ مال پہنچ کر ملزم رائیڈر سے ’ایک ضروری کال‘ کا بہانہ بنا کر موبائل مانگتا تھا۔ ملزم رائیڈر کو پانی لانے کا کہہ کر شاپنگ مال کے اندر داخل ہوتا تھا اور کال کرتے ہوئے مال کے دوسرے ایگزٹ گیٹ سے موبائل لے کر فرار ہو جاتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایک ہی ماہ میں اسی نوعیت کی 4 وارداتیں کرنے کا اعتراف کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 5 چوری شدہ موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ ایس پی منزہ کرامت کے مطابق ملزم اویس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے، عوام کو لوٹنے والے شاطر عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل