Tuesday, September 01, 2026
 

بابر ٹیم میں تبدیلیوں کا کیسے بتائیں گے؟ کیون پیٹرسن نے پاکستان کرکٹ کا مذاق اڑا دیا

 



دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستان ٹیم میں اچانک اکھاڑ پچھاڑ پر سابق غیر ملکی کرکٹرز تنقید کے ساتھ مذاق بھی اڑانے لگے۔ سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ میچ سے قبل کپتان سے انٹرویو میں ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں کا پوچھا جاتا ہے۔ انہوں نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ میرے دوست بابر اعظم کے لیے بہت طویل انٹرویو ہونے والا ہے۔ کیون پیٹرسن نے مزید کہا کہ اتنے طویل انٹرویو کی وجہ سے ٹاس ایک رات قبل ہی کرلینا چاہیے۔ When a captain is interviewed before every game, the interviewer asks about changes in their team. Could be a v v v v long interview for my buddy, Babar! Maybe the toss should start the night before?? ???????????????????????? — Kevin Pietersen???? (@KP24) September 1, 2026 واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد سات کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ وطن واپس بھیجے جانے والے کھلاڑیوں میں محمد رضوان، سلمان علی آغا اور امام الحق بھی شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل