Tuesday, September 01, 2026
 

معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل

 



معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کو سینٹ لوئس میں کنسرٹ کے بعد طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کی حالت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق 77 سالہ لیونل رچی نے 29  اگست کی رات سینٹ لوئس کے فاریسٹ پارک میں واقع ’دی میونی‘ میں پرفارمنس کے بعد خود مقامی اسپتال جا کر طبی معائنہ کروایا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا گلوکار کی طبیعت پانی کی معمولی کمی (ڈی ہائیڈریشن) کے باعث خراب ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیونل رچی احتیاطاً اسپتال میں زیر نگرانی ہیں اور انہیں منگل تک ڈسچارج کیے جانے کی امید ہے۔ کنسرٹ میں موجود افراد کے مطابق پرفارمنس کے اختتامی حصے میں گلوکار کچھ مشکل میں نظر آئے۔ اپنے آخری گانے ’آل نائٹ لانگ‘ کے دوران انہوں نے اپنی ٹیم سے کرسی منگوائی اور بیٹھ کر پرفارمنس مکمل کی۔ یہ رواں سال لیونل رچی کی صحت سے متعلق دوسرا واقعہ ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل