Loading
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف-10 میں کشمیر کے حوالے سے مظاہرے کے خلاف درج مقدمے میں گرفتار 96 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواستوں پر 3 ستمبر کو دلائل طلب کر لیے۔
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 96 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جہاں ریکارڈ اور تفتیشی افسر کی عدم دستیابی کے باعث دلائل نہ ہوسکے۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کیس کا ریکارڈ اور تفتیشی ہائی کورٹ میں ہیں، آج ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے دلائل نہیں ہوسکتے۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ آج پراسکیوشن کو موقع دے رہا ہوں، آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کریں۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر کے حالات کے حوالے سے اسلام آباد میں مظاہروں پر پولیس نے تھانہ شالیمار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل