Tuesday, September 01, 2026
 

مساتوکانڈا دوسری مرتبہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے متفقہ صدر منتخب

 



ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے صدر مساتو کانڈا نے دوسری مدت کے لیے متفقہ طور پر منتخب ہونے کے بعد کہا ہے کہ اے ڈی بی کو رکن ممالک کی ضروریات کے مطابق تیزی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے صدر مساتو کانڈا دوسری مدت کے لیے متفقہ طور پر منتخب ہوگئے ہیں اور ان کی نئی پانچ سالہ مدت 24 نومبر 2026 سے شروع ہوگی۔ مساتو کانڈا 27 نومبر 2024 کو اے ڈی بی کے 11ویں صدر منتخب ہوئے تھے تاہم عہدہ باقاعدہ طور پر 24 فروری 2025 کو  سنبھالا تھا۔ اے ڈی بی کے صدر مساتو کانڈا نے کہا کہ اے ڈی بی کو خطے میں استحکام کا مرکز بننا ہوگا، استحکام کا مطلب ایک جگہ کھڑے رہنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی کو رکن ممالک کی ضروریات کے مطابق تیزی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق 2025 میں اے ڈی بی نے ریکارڈ 44 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کی، اے ڈی بی نے 2025 میں اپنے وسائل سے 29 ارب ڈالر سے زائد فراہم کیے اور 2025 میں تقریباً 15 ارب ڈالر کی شریک مالی معاونت بھی فراہم کی گئی۔ مزید بتایا گیا کہ اے ڈی بی چارٹر میں ترمیم سے سالانہ مالیاتی صلاحیت میں 50 فیصد اضافہ ہوا اور بینک اپنے وسائل سے سالانہ مالی معاونت 36 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کے قابل ہوگیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل