Loading
کراچی(کورٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے میر رضا قتل کیس میں بزنس پارٹنر احمد اور اُسکے بھائی عبداللہ کی عبوری ضمانت کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو میر رضا قتل کیس میں بزنس پارٹنر احمد اور اُسکے بھائی عبداللہ کی عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی۔
تفتیشی افسر اور وکیل درخواستگزار عدالت میں پیش ہوئے۔ دانیال حسین ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ مقتول کے اہلخانہ اور سینئر وکیل ہائیکورٹ میں جوڈیشل کمیشن میں مصروف ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ 7 ستمبر کو عبوری چالان کی تاریخ ہے ، اُسکے بعد کارروائی کریں گے۔
درخواست گزار کے وکیل خالد ممتاز ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ہمیں کو اعتراض نہیں ہے۔ عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل