Tuesday, September 01, 2026
 

ڈیجیٹل میڈیا مواقع پیدا کررہا ہے مگر چلینجز بھی سامنے آرہے ہیں، رکن قومی اسمبلی صبحین غوری

 



وزارت اطلاعات و ٹیلی کمیونیکیشن کی پارلیمانی سیکریٹری اور رکن قومی اسمبلی انجینئر صبحین غوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا تیزی سے پھیل رہا ہے مگر اس کے ساتھ چلینجز بھی سامنے آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اوپن وائسز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافیوں، میڈیا ماہرین، ڈیجیٹل انوویٹرز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستان-امریکہ المنائی نیٹ ورک کے تعاون سے ہونے والی کانفرنس میں میڈیا کے بدلتے منظرنامے، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل صحافت، میڈیا انٹرپرینیورشپ اور معتبر معلومات کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ کانفرنس سے گلوبل نیبرہڈ فار میڈیا انوویشن کی صدر ناجیہ اشعر، امریکی قونصل جنرل کراچی کی المنائی مینیجر فارحہ فاطمہ اور وزارت آئی ٹی کی پارلیمانی سیکریٹری انجینئر صبحین غوری نے خطاب کیا۔ تقریب میں سینئر صحافی مظہر عباس، عافیہ سلام، وسعت اللہ خان اور دیگر نے نے پینل ڈسکشن میں حصہ لیا۔ گفتگو کے دوران صحافت میں اے آئی اور دیگر ڈیجیٹل ٹولز کے بڑھتے استعمال کے ساتھ صحافتی معیار اور عوامی اعتماد برقرار رکھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں ڈیجیٹل مواد کی اسکریننگ بھی کی گئی جبکہ شرکا نے سوال و جواب کے سیشن میں میڈیا، اے آئی اور ڈیجیٹل جدت سے متعلق گفتگو کی۔ شرکا نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے ساتھ صحافتی ذمہ داری، معیار اور عوام کا اعتماد کیسے برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ تقریب میں وزارت اطلاعات و ٹیلی کمیونیکیشن کی پارلیمانی سیکریٹری انجینئر صبحین غوری نے پاکستان کے تیزی سے تبدیل ہوتے ڈیجیٹل منظرنامے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا اور معلوماتی پلیٹ فارمز کے لیے نئے مواقع پیدا تو کررہا ہے مگر تاہم اس کے ساتھ مختلف چیلنجز بھی سامنے آرہے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل