Loading
ایرانی فوج نے بحرین میں واقع شیخ عیسیٰ ایئربیس پر ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی میں اڈے کی ریڈار تنصیبات اور امریکی فوجیوں کی مبینہ موجودگی والے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے فوجی مہم آپریشن تھنڈر کے 29ویں مرحلے کے تحت کیے گئے۔
ایرانی فوج کے مطابق شیخ عیسیٰ ایئربیس خلیج کے علاقے میں امریکا کے اہم فوجی مراکز میں شمار ہوتا ہے جہاں ہیلی کاپٹروں کی مرمت، ڈرونز سے متعلق سامان اور جاسوس طیاروں سے متعلق سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔
ایرانی فوج نے خبردار کیا کہ اگر مستقبل میں مزید حملے کیے گئے تو اس کے جواب میں تباہ کن اور وسیع پیمانے پر کارروائی کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل