Wednesday, September 02, 2026
 

امریکی حملے میں شادی کی تقریب نشانہ بن گئی، 4 افراد شہید متعدد زخمی

 



ایران میں امریکی فوجی کارروائیوں کی نئی لہر کے دوران سیرک کے قریب ایک شادی کی تقریب کو بھی نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں 4 افراد شہید جبکہ 35 زخمی ہوئے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق امریکا نے ایک بار پھر ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے جن کے دوران قشم جزیرے، بندرعباس اور دیگر مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ رپورٹس کے مطابق قشم جزیرے کے ماسان گاؤں کے قریب 5 سے زائد دھماکے ہوئے جبکہ آبنائے ہرمز کے نزدیک مزید 4 دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی بندرگاہی شہر بندرعباس کے مشرقی علاقے میں بھی دھماکے ہوئے جبکہ امریکی فورسز نے جنوب مشرقی ایران میں جیرفت ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا۔ سیرک کے ڈپٹی گورنر کے مطابق شادی کی تقریب پر ہونے والی کارروائی میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے ایرانی ذرائع کی رپورٹس میں تضاد پایا جاتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل