Loading
جڑواں شہروں میں بارش کے نئے سلسلے کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی جبکہ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11.5 فٹ تک پہنچنے پر پری الرٹ جاری کردیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جبکہ 15.7 فٹ پر باقاعدہ الرٹ جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 3.5 فٹ ریکارڈ کی گئی جہاں پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے۔
بارش کے حوالے سے سیدپور میں سب سے زیادہ 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اسلام آباد کے ایچ ایٹ میں 30 ملی میٹر بارش ہوئی۔
نیو کٹاریاں میں 13 اور شمس آباد میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ گولڑہ، پیرودھائی اور بوکرا میں 5، 5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کچہری اور گوالمنڈی میں بھی 4، 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
حکام کے مطابق بارش کا موجودہ سلسلہ صبح 5 بجے شروع ہوا اور نالہ لئی کے بیسن میں اوسطاً 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور کٹاریاں کے مقام پر پری الرٹ بدستور برقرار ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل