Thursday, September 03, 2026
 

ہتیاروں کی تحقیقات کیلئے اسرائیل کی امریکی یونیورسٹیوں کو بھاری فنڈنگ

 



حل ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل کی وزارتِ دفاع اور اسرائیلی دفاعی کمپنیوں سے منسلک کم از کم 15 ملین ڈالر کی فنڈنگ امریکی یونیورسٹیوں میں فوجی اور ہتھیاروں سے متعلق تحقیق کے لیے گئی ہے۔ حالیہ ایک تحقیق کے مطابق یہ رقوم 2004 سے 2025 تک کے ریکارڈز میں سامنے آئی ہیں۔ تحقیق میں کولمبیا، کارنیل، پرنسٹن، ہارورڈ، نارتھ ویسٹرن، جارجیا ٹیک، یونیورسٹی آف کنیکٹیکٹ، میری لینڈ اور UC برکلے سمیت متعدد جامعات کے روابط سامنے آئے۔ فنڈنگ میں تحقیقی معاہدے، گرانٹس، ٹیوشن ادائیگیاں اور دیگر مالی معاونت شامل ہے۔  تحقیق کے موضوعات میں نگرانی، خودکار پرواز، انسانی سرگرمیوں کی شناخت، ہدف شناسی، مقناطیسی سینسنگ اور میزائل/پروجیکٹائل کے اثرات کی پیش گوئی جیسے فوجی استعمال کے امکانات رکھنے والے شعبے شامل تھے۔  مثال کے طور پر یونیورسٹی آف کنیکٹیکٹ کے ریکارڈ میں اسرائیلی وزارتِ دفاع سے منسلک ایک منصوبے کے لیے تقریباً 668,000 ڈالر درج ہیں، جبکہ پرنسٹن میں تقریباً 600,000 ڈالر کا ایک معاہدہ رپورٹ ہوا۔  دوسری جانب 15 ملین ڈالر مکمل اور حتمی رقم نہیں سمجھی جا رہی؛ تحقیقات کے مطابق کچھ فنڈنگ سرکاری ڈیٹا بیس میں ظاہر نہیں ہوئی یا مختلف ریکارڈز میں مختلف انداز سے درج ہوئی، اس لیے اصل رقم زیادہ ہو سکتی ہے۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل